صوبائی دارالحکومت سے رات گئے افسوسناک خبر آگئی، کئی ہلاکتیں اور متعدد زخمی

لاہور(پی این آئی) صوبائی دارالحکومت کے دو مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے واقعات میں 8 ماہ کی بچی سمیت چار افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ ایک شخص جھلس کر زخمی ہوا۔ ستوکتلہ کے علاقہ این ایف سی سوسائٹی میں گھر میں آگ لگنے سے تین افراد جاں بحق ہوئے۔ایدھی حکام کے مطابق تینوں افراد مزدور تھےاور سردی سے بچنے کے لیے آگ لگائی ۔

دم گھٹنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت زمان ، علی حسنین اور نعیم کے ناموں سے ہوئی ہے اور یہ دیپالپور اوکاڑہ کا رہائشی ہیں ۔ پولیس کارروائی کے بعد لاشوں کو مردہ خانے منتقل کیا گیا اورلاشوں کو بغیر پوسٹ مارٹم ورثہ کے حوالے کر دیا۔ایدھی فاؤنڈیشن نے دم گھٹنے سے جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کی لاشوں کو ان کے آبائی گاؤں میں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے منتقل کر دیا ۔آتشزدگی کے دوسرا واقعہ سبزہ زار کے علاقہ میں پیش آیا جہاں مرغزار کالونی میں گھر میں آگ لگنے سے باپ بیٹی جھلس گئے ۔محمد حسین اپنی بیٹی خدیجہ کے ساتھ گھر میں تھا کہ آگ بھڑک اٹھی جس سے محمد حسین جھلس گیا اور 8 ماہ کی خدیجہ دم توڑ گئی ۔ایدھی حکام کے مطابق زخمی محمد حسین کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close