اسلام آباد لڑکا لڑکی تشدد کیس، متاثرہ لڑکی اور لڑکےاپنے بیان سے مُکر گئے، عثمان مرزا کی رہائی کا راستہ صاف

اسلام آباد (پی این آئی)اسلام آباد کے فلیٹ میں نوجوان لڑکے اور لڑکی کو بلیک میل کرنے کے کیس میں نیا موڑ ا ٓگیاہے ، لڑکے اور لڑکی نے ملزمان کو پہچاننے سے انکار کر دیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون کے ایک فلیٹ میں لڑکا اور لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے، ان کی برہنہ ویڈیو بنانے اور انھیں جنسی عمل پر مجبور کرنے کا معاملہ سامنے آیا تھا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی ۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار بھی کیا تاہم اب لڑکا اور لڑکی نے ملزمان کو پہنچاننے سے انکار کر دیاہے ، دونوں مدعی اپنے بیان سے مکر گئے ہیں ، لڑکے اور لڑکی نے ٹرائل کورٹ میں اپنا بیان ریکارڈ کروا دیاہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close