ایچ ای سی نے پنجاب کے 97 اعلیٰ تعلیمی اداروں کو غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی قرار دیدیا ، طلباء داخلہ لینے سے روک دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)ہائر ایجوکیشن کمیشن نےملک کی 147یونیورسیٹز اور کالجز کو رجسٹریشن نہ ہونے کے باعث جعلی قرار دیتے ہوئے طلباء کو ان اداروں میں داخلہ لینے سے منع کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اس فہرست میں سب سے زیادہ 96 کالجز اور یونیورسٹیز پنجاب کی ہیں صوبہ سندھ میں 35 اور خیبر پختونخوا میں 11 یونیورسٹیز اور کالجز کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں 2 تعلیمی ادارے اور آزاد جموں کشمیر میں تین یونیورسٹیز اور کالجز وغیرہ کو غیر رجسٹرڈ اور جعلی قرار دیا گیا ہے اس سلسلے میں تمام صوبوں کو اطلاعات فراہم کردی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close