17 جنوری تک مری میں گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی)17جنوری تک مری میں گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کے بعد نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے ٹویٹر پیغام میں کہا گیا ہے کہ مری میں گاڑیوں کے داخلے پر 17جنوری تک پابندی عائد کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ اسے قبل مری اور گلیات میں گاڑیوں کے داخلے پر چوبیس گھنٹوں کی پابندی عائد کی تھی ۔ مری اور گلیات میں سیاحوں کے داخلےپر عائد پابندی میں توسیع کی گئی تھی ۔وفاقی وزیر داخلہ نے ٹویٹر پیغام میں

کہا ہے کہ مری اور گلیات جانے پر عائد پابندی میں 24 گھنٹےکی توسیع کی تھی۔وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ’’سیاحوں کیلئے اسلام آباد کے راستے مری اور گلیات جانےکا معاملے پر حکومت نے مری اور گلیات جانے کےلئے عائدپابندی میں چوبیس گھنٹے کی توسیع کردی تھی۔مری اور ملحقہ علاقے کے رہائشیوں کا اس پابندی پر اطلاق نہیں ہوگا۔مری اور گلیات کی صورت حال کا مسلسل جائزہ لیا جارہا ہے۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مری اور گلیات جانے کیلئے پابندی کھولنے کا فیصلہ صورت حال کا جائزہ لے کرکیا جائیگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close