کوئٹہ (آئی این پی)کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز نے کل ریڈ زون جانے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز کا سڑک پر او پی ڈی 11 روزمیں داخل ہوگیا ہے، انہوں نے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔یبگ ڈاکٹرز اسپتالوں میں سہولیات کی فقدان کے باعث احتجاج کررہے ہیں، انکے احتجاج کا سلسلہ گزشتہ 3 ماہ سے جاری ہے۔ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ ہر جگہ کا دورہ کررہے ہیں مگر ینگ ڈاکٹرز کیمپ نہیں آرہے اگر ریڈ زون جانے پر کسی بھی ساتھی پر تشدد کیا گیا تو ذمہ دار صوبائی حکومت ہوگی۔
واضح رہے کہ دو ہفتے قبل ہی ینگ ڈاکٹرز نے احتجاجی کیمپ میں او پی ڈیز کھول دی تھیں۔ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ صوبے کے سرکاری اسپتالوں میں تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج بدستور جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ا?ج سے سول اسپتال میں قائم احتجاجی کیمپ میں او پی ڈی سروسز کا آغاز کر دیا ہے۔ینگ ڈاکٹرز نے کہا تھا کہ عوامی مشکلات کے سبب روز اول سے انتہائی اقدامات اٹھانے سے گریز کررہے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ سرکاری اسپتالوں کی حالت زار بہتر بنانے اور اپنے مطالبات سے کسی بھی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں