لاہور کی انڈسٹریل اسٹیٹ کو آج کے دن کا آلودہ ترین علاقہ قرار دے دیا گیا

لاہور (پی این آئی) پنجاب حکومت کے قائم کردہ ادارے تحفظ ماحولیات کی جانب سے جاری کردہ آج کے ائر کوالٹی انڈیکس میں لاہور کا علاقہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ سب سے زیادہ آلودہ قرار دیا گیا ہے۔ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں سب سے زیادہ 244 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا جبکہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کا ائرکوالٹی انڈیکس 193ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ٹاؤن ہال لاہور میں ائر کوالٹی انڈیکس 129ریکارڈ کیا گیا اور ٹاؤن شپ سیکٹر ٹو میں ائر کوالٹی انڈیکس 108ریکارڈ کیا گیا۔

صوبائی بمحکمہ ماحولیات کے مطابق فیصل آباد میں 53 جبکہ رحیم یار خان میں ایئر کوالٹی انڈیکس 77 ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق راولپنڈی میں ایئر کوالٹی انڈیکس43 ریکارڈ کیا گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close