الیکشن کمیشن آف پاکستان کااہم فیصلہ، اسحاق ڈار کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈارکی سینیٹ کی رکنیت بحال کر دی ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹر اسحاق ڈار کی رکنیت بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پراسحاق ڈار کی رکنیت بحال کرتے ہوئے 29 جون 2018 میں جاری کردہ نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق اسحاق ڈار کی رکنیت 9 مارچ 2018 سے بحالی کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close