جنوری، فروری یا مارچ۔۔؟؟ نواز شریف پاکستان واپس کب آئیں گے؟ ن لیگی کارکنان کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی واپسی سے متعلق لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے واضح کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف اب علاج کروا کر ہی لندن سے وطن واپس آئیں گے اس سے پہلے نہیں آئیں گے۔

ایک بیان میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت کہتی ہے کہ وہ نیب کے ساتھ مل کر کام کرے گی، کسی کو حق حاصل نہیں کہ وہ جعلی کیس بنائے۔ سانحہ مری سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے ڈیڑھ ارب کی مشینری مری کو دی تھی، لیکن اس حوالے سے آج کوئی ذمہ داری لینے کے لیے تیار ہی نہیں ہے۔مقامی لوگوں نے مری میں پھنسے ہوئے افراد کو ریلیف فراہم کیا، مری میں ہوٹلز کے کرائے بڑھائے گئے تو انتظامیہ نے کارروائی کیوں نہیں کی؟ لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے موجودہ حکومت اور حکومتی رہنماؤں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیر داخلہ شیخ رشید اوروزیر اطلاعات فواد چوہدری نے لواحقین سے ہمدری کا ایک لفظ تک نہیں کہا، اب عوام کا کام ہے کہ ان حکمرانوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پیپلز پارٹی کا اپنا لانگ مارچ ہے، جتنے لانگ مارچ ہوں گے حکومت پر دباؤ بڑھے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔ چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 27 فروری سے مزارِ قائد کراچی سے مارچ شروع کریں گے، لانگ مارچ کراچی سے اسلام آباد تک ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں