اسلام آباد (پی این آئی)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست تیار کر لی ہے جو کہ جلد ہی سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی ۔نجی ٹی وی کے حوالے سے کہاہے کہ سپریم کورٹ میں آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آ رہی ہے۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست تیار کر لی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ کسی بھی امیدوار کی انااہلی عدالت میں چیلنج کیئے گئے الیکشن کی حد تک کی جائے ،از خود نوٹس اور سپریم کورٹ کے خصوصی اختیارات سے متعلق مقدمات میں اپیل کا حق دیا جائے ،کسی امیدوار کو تاحیات نااہل قرار دینا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔درخواست کے مطابق غلطی کرنے والوں کو نظر ثانی اور معافی کا حق نہ دینا اسلامی تعلیمات کے بھی خلاف ہے ، درخواست میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور عمران خان کے مقدمات کا حوالہ دیا گیا ،سپریم کورٹ بار نے درخواست میں وفاقی حکومت کو فریق بنایا ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں