پنجاب اورپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دھند کے ڈیرے موٹروے کئی مقامات پر بند

لاہور (ا ین این آئی) پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دھند کے باعث موٹروے ایم ون، ایم ٹو، ایم تھری، ایم فور اور فائیو کئی مقامات پر بند ہوگئی۔ لاہور ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہے۔لاہور اور گردونواح میں دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہے۔ دھند کے باعث 6 پروازیں تاخیر کا شکار جبکہ دو منسوخ کر دی گئیں۔ رحیم یار خان، میاں چنوں، پاکپتن، گوجرہ، جھنگ اور گردونواح میں حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی۔

موٹروے ایم ون پشاور سے صوابی تک دھند کے باعث بند موٹروے ایم ون رشکئی انٹرچینج سے پشاور ٹال پلازہ تک بند ہے۔ اسی طرح موٹروے ایم ٹو ٹھوکرنیاز بیگ سے کوٹ مومن تک دھند کے باعث بند ہے۔ موٹروے ایم تھری فیض پور انٹر چینج سے درخانہ انٹر چینج تک، موٹر وے ایم فور شام کوٹ سے عبدالحکیم تک، موٹروے ایم فور شیر شاہ سے شام کوٹ تک، موٹروے ایم 5 شیر شاہ سے ظاہر پیر تک، موٹروے ایم 5 اقبال آباد انٹر چینج سے روہڑی ٹال پلازہ تک بند ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں