اسکول کھل گئے، بچوں کے والدین شدید سردی اور اومیکرون کے باعث خدشات کا شکار

اسلام آباد (پی این آئی) کورونا وباء کی نئی قسم اومیکرون کے پھیلاؤ کے خدشات کے باوجود وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہوگئی ہیں جس کے بعد آج سے اسکول کھل گئے ہیں۔ اسلام آباد کے اسکولوں میں 3 سے 9 جنوری تک موسم سرما کی چھٹیاں دی گئی تھیں۔ محکمہ تعلیم کے اعلامیے کے مطابق اسکولوں میں کورونا ایس او پیز کے تحت ماسک پہننا لازم قرار دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق سخت سردی کے باوجود طلبہ بڑی تعداد میں اسکولوں میں پہنچے ہیں اور بچوں کے والدین صحت و سلامتی کے حوالے سے خدشات کا شکار ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close