نئے آرمی چیف کی تقرری پر خطرناک سیاسی کارڈ۔۔؟ حکومت پر سنگین الزام لگ گیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت آرمی چیف کی تقرری پرخطرناک سیاسی کارڈ کھیلنا چاہ رہی ہے، اس عمل کی مذمت کرتے ہیں۔نارووال میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال کا کہنا تھاکہ مری میں لوگ جان سے گئے، وہاں کوئی حکومت اور انتظامیہ نظر نہیں آئی، الرٹ جاری ہونے پر بھی حکومت سیاحوں کی آمد پر تالیاں بجاتی رہی۔

ان کا کہنا تھاکہ فارن فنڈگ کیس نے عمران خان کی حقیقت کھول دی ہے، کرپشن کا حساب دینا پڑے گا۔آرمی چیف کی تقرری سے متعلق احسن اقبال کا کہنا تھاکہ آرمی چیف کی تقرری آخری تین ماہ میں ہوتی ہے، اس سے پہلے توسیع کی بات کرنا سیاسی کارڈ ہے، اِس وقت حکومت آرمی چیف کی تقرری پر خطرناک سیاسی کارڈ کھیلنا چاہ رہی ہے، اس عمل کی مذمت کرتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ حکومتی تبدیلی کے بعد پاکستان آئی ایم ایف سے معاہدے پر نظرثانی کی درخواست کر سکتا ہے۔انہوں نے حکومتی حلیف جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ حکومت سے علیحدہ ہوکر عدم اعتماد سے اسے فارغ کریں۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close