بیرونِ ملک جانے کے خواہشمند خبردار، حکومت نے ویزوں کی فراہمی کیلئے بنائی گئی ویب سائٹ بلاک کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستانی حکام نے شہریوں کو ویزوں کی فراہمی کے لیے بنائی گئی ایک ویب سائٹ بلاک کردی ہے۔جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ’pakistan.visaonline.org‘ نامی ویب سائٹ شہریوں کو ویزہ کی فراہمی کا لالچ دے کر ان سے فیس کی مد میں پیسے وصول کررہی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ایک جعلی ویب سائٹ ہے جو کہ ویزوں کے نام پر لوگوں سے فراڈ کررہی ہے۔

اس حوالے سے پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ اس ویب سائٹ کو پاکستان میں تو بلاک کردیا گیا ہے لیکن اسے ابھی بھی کسی دوسرے ملک سے چلایا جارہا ہے۔پاکستانی حکام کی جانب سے بیرون ملک تمام سفارتی مشنز کو کہا گیا ہے کہ اس معاملے کو اپنے میزبان ممالک کے ساتھ اٹھائیں اور اس جیسی تمام جعلی ویب سائٹوں کو بند کروائیں۔حکام نے وا ضح کیا ہے کہ www.visa.nadra.gov.pk ویزوں کے حصول کے لیے واحد سرکاری ویب سائٹ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close