اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کسی بھی وقت گر سکتی ہے ، انہیں قبل از وقت انتخابات ہوتے نظر آرہے ہیں ۔اپنے بیان میں رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ سانحہ مری میں لوگ گاڑیوں میں بیٹھے بیٹھے زندگی کی بازی ہار گئے ، حکومتی کسی بھی وقت گر سکتی ہے ، پاکستان تحریک انصاف کے ووٹرز بھی حکومت کی ناکامی کا اعتراف کر رہے ہیں ، وزیر اعظم کہتے ہیں کہ عوام موسمی حالات کو دیکھ کر مری کیوں نہیں گئے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ سانحہ مری حکومت کی بے حسی کی وجہ سے پیش آیا ، مری واقعے پر حکومت کی بے خبری سوالیہ نشان ہے ؟َ۔ عمران نیازی نے عوام کو سبز باغ دکھا کر دھوکہ دیا اور بڑی کرپشن کی ، عمران خان کو اپنی نا اہلی کا جواب دہ ہونا پڑے گا، پاکستان کو تحریک انصاف کی حکومت نے دیوالیہ بنادیا ہے ۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں گیس کا بحران پیدا کر دیا جبکہ ملک میں گندم کا شدید بحران بھی آنےوالا ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں