زیرو بیلنس ہونے پر مفت کالز کی سہولت فراہم کر دی گئی، پی ٹی اے کا شاندار اقدام

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے مری اور گلیات میں موجود سیاحوں کیلئے کال کی سہولت مفت کردی۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مری اور گلیات کے علاقوں میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر بیلنس نہ رکھنے والے وہ موبائل فون صارفین جو اس وقت ان علاقوں میں موجود ہیں، انہیں فوری طور پر مفت آن نیٹ کالوں کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

پی ٹی اے کی ہدایت پر موبائل فون آپریٹرز نے گلیات کے علاقوں میں پھنسے ہوئے صارفین کو زیرو بیلنس ہونے پر اپنے نیٹ ورک کے نمبرز پرمفت کالز کی سہولت فراہم کردی ہے۔ صارفین مزید معلومات کے لیے اپنے متعلقہ آپریٹرز سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close