اسلام آباد(پی این آئی)میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے سیلاب کے خطرے کی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر سیلاب کا خطرہ ہے۔جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو کی ٹیموں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا کہ اسلام آباد میں سیلاب سے متعلق تمام ریسکیو کالوں کو ترجیح دی جائے گی۔انتظامیہ نے جاری نوٹی فکیشن میں کہا کہ تمام ریسکیو ٹیمیں ہنگامی صورتحال کے لیے ہائی الرٹ رہیں
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں