مری میں آج دوبارہ برفباری کا امکان ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

اسلام آباد (پی این آئی ) مری اور گلیات میں آج دوبارہ برفباری ہو گی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین سے چار روز تک برفباری کا قوی امکانات ہیں ۔ مری اور گلیات میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب برفباری ہوئی ،مری میں تین فٹ جبکہ ایبٹ آباد کے علاقے ٹھنڈیابی میں 8فٹ برف ریکارڈ کی گئی ۔ دوسری جانب آج اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا ، کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

۔پنجاب، خیبرپختونخوا کےمیدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات کے اوقات میں شدیددھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ پنجاب، خیبرپختونخوا کےمیدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدیددھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، اسلام آباد،خیبر پختونخوا، کشمیر،گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں بارش اورپہاڑوں پربرفباری ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں