میو ہسپتال میں آگ بھڑک اٹھی

اسلام آباد (پی این آئی)لاہور کے میو ہسپتال کے ریکارڈ روم میں آگ بھڑک اٹھی، ایمرجنسی کی تیسری منزل پر کمرے میں آگ لگی۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بالائی منزل کے تمام مریضوں کو نیچے منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی آگ لگنے کی وجہ سامنے آسکی ہے۔

ریسکیو کی مزید ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ایم ایس ڈاکٹر افتخار کا کہنا ہے کہ ریکارڈ روم میں موجود سامان جل گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close