مری کی تمام اہم شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے کلیئر کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)شدید برفباری سے متاثرہ سیاحتی مقام مری کی تمام اہم شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے کلیئر کر دیا گیا ہے۔پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق مری کی تمام اہم شاہراہوں کو ٹریفک کے لیےکلیئر کر دیا گیا ہے، جھیکاگلی سے لوئر ٹوپہ ایکسپریس ہائی وے اور لارنس کالج والی روڈ ٹریفک کے لیے کلیئر کر دی گئی ہے جبکہ راولپنڈی اسلام آباد سے مری آنے والے راستوں پر پولیس تاحال موجود ہے جبکہ راستے آج بھی بند رہیں گے۔پولیس ترجمان کا بتانا ہے کہ مری سے

رات گئے 600 سے 700 گاڑیوں کو نکالا گیا، تمام سیاحوں کو رات سے پہلے ہی محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا تھا، 24 گھنٹوں کے دوران 500 سے زائد خاندانوں کو محفوظ مقام پر پہنچایا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق مری میں شدید برفباری کی وجہ سے 20 سے 25 بڑے درخت گرے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات پر اضافی نفری اور بھاری مشینری مری پہنچائی گئی جبکہ ریسکیو آپریشن میں راولپنڈی پولیس اور ٹریفک پولیس کے 1000 سے زائد اہلکار و افسران نے حصہ لیا۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close