اومیکرون کے مثبت کیسز کی شرح کہاں جا پہنچی؟ لاک ڈاؤن کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اعلان کر دیا گیا

کراچی (پی این آئی) کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے پاکستان میں پھیلاؤ کی تصدیق کے بعد کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح تقریباً 12 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ اس حوالے سے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ صوبے میں لاک ڈاؤن کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ںدوسری جانب لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.3 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، اومی کرون کے مزید 28 کیس سامنے آنے کے بعد تعداد 270 ہوگئی ہے۔

ملک بھر میں کورنا کے مثبت کیسز کی شرح تین فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5403 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے تھے، شہر میں 24 گھنٹوں میں 633 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close