کراچی (پی این آئی) سندھ حکومت نے عوام کیلئے اومیکرون پھیلاؤ کے خدشے کا الرٹ جاری کردیا، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ چوبیس گھنٹوں میں 24 نمونوں میں سے21 کیسز رپورٹ ہوچکے، عوام دفاترز اور پبلک مقامات پر ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اومیکرون تیزی سے پھیلنے والا وائرس ہے، عوام کو خبردار کرتا کہ احتیاطی تدابیر اپنائیں اور ماسک ضرور پہنیں۔
انہوں نے کہا کہ چوبیس گھنٹوں میں 24 نمونوں میں سے21 کیسز رپورٹ ہوچکے، عوام دفاترز اور پبلک مقامات پر ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ کراچی میں کورونا وائرس کیسز کی شرح 11.72 فیصد تک پہنچ گئی۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں اومی کرون کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا۔6 سے 7 جنوری 2022 تک 24 ٹیسٹ کیے گئے۔24 نمونوں میں سے اومی کرون کے 21 کیسز رپورٹ ہوئے۔21 کیسز میں سے 14 ضلع شرقی ، 3 وسطی، 1 ملیر اور 3 کا تعلق دیگرصوبے کے دیگر اضلاع سے ہے۔ دوسری جانب پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 40 ویں نمبر پر آ گیا ہے، مزید 1345نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، ایک مریض زندگی کی بازی ہار گیا۔ این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 345 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید ایک مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گیا، اس کے مزید 246 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 89 فیصد پر آگئی۔
پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 962 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں ،اس موذی وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 2 ہزار 486 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 15 ہزار 192 زیرِ علاج مریضوں میں سے 629 کی حالت تشویش ناک ہے، 12 لاکھ 58 ہزار 332 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 46 ہزار 537 ٹیسٹ کیئے گئے جبکہ اب تک کل 2 کروڑ 37 لاکھ 52 ہزار 912 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 لاکھ 58 ہزار 688 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کل 16 کروڑ 14 لاکھ 9 ہزار 693 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 7 کروڑ 34 لاکھ 84 ہزار 322 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں