مری آفت زدہ قرار، درجنوں اموات کی تصدیق، ہوٹل مالکان نے ایک رات کا کرایہ کتنے ہزار کر دیا؟ حامد میرکا بھی شدید ردِ عمل آگیا

مری (پی این آئی) ایک طرف مری میں انسانی المیہ جاری ہے تو دوسری طرف ہوٹل مالکان نے ایک رات کا کرایہ 40 ہزار روپے تک کردیا ہے۔معروف صحافی ریاض الحق نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ مری اور گردو نواح میں ہوٹل مالکان کی جانب سے پھنسے ہوئے سیاحوں سے ایک رات کا کرایہ 40 ہزار روپے تک وصول کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر سینئر صحافی حامد میر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا “یہ ایک افسوسناک صورتحال ہے، ایک رات کا چالیس ہزار روپے کرایہ تو فائیو سٹار ہوٹل بھی نہیں لیتے جو لوگ اس لوٹ مار کا نشانہ بن رہے ہیں وہ ثبوت کے ساتھ مری کے ان لٹیروں کی نشاندہی کریں ان ہوٹلوں سے رسیدیں لیں اور سوشل میڈیا پر انکے نام کے ساتھ شیئر کریں انہیں شرم دلائیں۔”خیال رہے کہ مری میں برف کے طوفان کے باعث اب تک 22 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ ہزاروں گاڑیاں اب بھی برف میں پھنسی ہوئی ہیں۔ پاک فوج اور سول انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک اور صحافی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا “ٹھنڈ کی وجہ سے مری ہوٹل والوں نے کمروں کی قیمتیں راتوں رات مزید مہنگی کر دیں۔ کمرے خالی ہونے کے باوجود لوگوں کو مناسب دام میں فراہم نہیں کیے گئے۔ انتظامیہ کی نااہلی ایک طرف اور مری والوں کی مردہ انسانیت ایک طرف۔ “

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close