مری میں خواتین اور بچوں سمیت سیاحوں کی بڑی تعداد نے رات خون جما دینے والی سردی میں کھلے آسمان تلے گزاری

مری (پی این آئی) مری میں خواتین اور بچوں سمیت سیاحوں کی بڑی تعداد نے رات خون جما دینے والی سردی میں کھلے آسمان تلے گزاری ۔ تفصیلات کے مطابق مری میں برفباری شروع ہوتے ہی ہزاروں سیاح سیاحتی مقام کی سیر کو پہنچے تاہم شدید برفباری کے باعث سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہو گیا اور خواتین اور بچوں سمیت سیاحوں کی بڑی تعداد نے رات خون جما دینے والی سردی میں کھلے آسمان تلے گاڑیوں میں ہی گزاری۔ ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 کی جانب سے

شدید سرد موسم میں سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے والے افراد کونکالنے کی کوششیں کی جاتی رہیں تاہم راستے بند ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو دشواری کا سامنا رہا۔دوسری جانب مری میںکل اتوار کو موسم صاف ہونے کاامکان ہے ۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطاقب مری اور گردو نواح میں بادل چھائے رہیں گے، ہلکی بارش رات گئے تک جاری رہنے کے بعد کل اتوار کو موسم صاف ہونے کا امکان ہے۔سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مری، گلیات اور بالائی علاقوں میں

بادل موجود ہیں اور اس کے نتیجے میں ہلکی برفباری اور درمیان بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 انچ تک برف پڑ چکی ہے اور 3 جنوری سے اب تک 32 انچ برفباری ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close