مری: برف میں پھنسی گاڑیوں اور اموات کے دل دہلا دینے والے مناظر

مری (پی این آئی)مری، گلیات اور آزاد کشمیر میں شدید برف باری جاری ہے، برف باری میں پھنسے سیاحوں کے افسوسناک مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔تفصیلات کے مطابق مری میں موسم کی شدید صورتحال کے پیش نظر نظامِ زندگی مفلوج ہوگیا ہے، سیاحوں کی بڑی تعداد برف باری میں پھنسی ہوئی ہے، سیاحوں کی تقریباََ ایک ہزار گاڑیاں مری میں پھنس کر رہ گئی ہیں۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق تقریباََ 16 سیاح اپنی گاڑیوں میں ہی شدید سردی اور آکسیجن کی کمی کے

باعث جاں بحق ہوگئے ہیں۔سوشل میڈیا پر ایک فیملی کی دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو سردی کی شدت برداشت نہ کرتے ہوئے گاڑی میں ہی ختم ہوگئی۔اس کے علاوہ ایک ویڈیو چار دوستوں کی بھی وائرل ہورہی ہے جوکہ برفباری سے لطف اندوز ہونے مری آئے تھے لیکن موسم کی خرابی کی وجہ سے اجل کا نشانہ بن گئے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مری کے مقامی افراد بھی برفباری میں پھنسی گاڑیوں اور سیاحوں کی مدد کررہے ہیں۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close