اسلام آباد (پی این آئی)مری، گلیات اور آزاد کشمیر میں شدید موسمی صورتِ حال کے پیش نظر وارننگ جاری کردی گئی،نجی ٹی وی کے مطابق مری اور گرد و نواح میں آج رات طوفان اور شدید برف باری کا امکان ہے، انتظامیہ نے گاڑیوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ملکہ کوہسار مری کی انتظامیہ نے شہریوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کردی۔مری میں شدید برفباری کے بعد راولپنڈی اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے گاڑیوں کا مری میں داخلہ بند کردیا ہے، جبکہ مری میں آج رات تیز ہواؤں کے ساتھ برفباری کا الرٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد سے مری میں گاڑیوں کا داخلہ اتوار کی رات 9 بجے تک بند رہے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں