مری کو آفت زدہ قراردے دیا، ایمرجنسی نافذ، انتظامیہ کو ہدایات جاری

لاہور(پی این آئی)پنجاب حکومت نے مری کو آفت زدہ قرار دے دیا، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے احکامات جاری کردیے۔مری میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، وزیراعلی پنجاب نے سرکاری ریسٹ ہاؤسز، سرکاری دفاتر سیاحوں کے لیے کھولنے کا حکم دے دیا۔وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مری میں پھنسے لوگوں کو بحفاظت نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن تیز کرنے کا حکم دے دیا۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سیاحوں کو ضروری امدادی اشیاء بھی فراہم کی جائیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے راولپنڈی اور دیگر شہروں سے اضافی مشینری اور عملہ مری بھجوانے کی ہدایت بھی کردی۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close