مٹھی، چیف جسٹس پاکستان کا ہسپتال کا دورہ، سخت سردی میں انتظامیہ نے مریضوں کے لواحقین کو باہر نکال دیا

مٹھی (پی این آئی) سندھ کے انتہائی پسماندہ علاقے مٹھی کی انتظامیہ نے مقامی ہسپتال کے معائنے کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان کے دورے کو مریضوں کے لواحقین کے لیے مصیبت بنا دیا۔ رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد مٹھی پہنچے تو ان کی آمد پر مقامی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے، چیف جسٹس کو صاف ستھرا ماحول دکھانے کے لیے سول ہسپتال کی انتظامیہ نے مریضوں کے ورثاء کو باہر نکال دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سول ہسپتال مٹھی میں مریضوں کے ورثاء کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

سول ہسپتال مٹھی کی انتظامیہ نے چیف جسٹس کی آمد پر مریضوں کے ورثاء کو وارڈز سے باہر نکال دیا، جس کے باعث ورثاء کھلے آسمان تلے شدید سردی میں بیٹھنے پر مجبور ہوگئے اور چیف جسٹس کی روانگی تک شدید سردی میں باہر کھلے آسمان تلے بیٹھے رہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close