کن کن شہروں میں کورونا پابندیاں لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا؟ حکومت کا اہم اعلان

لاہور(پی این آئی) صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ جن اضلاع میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا جائے گا وہاں مجبوراً پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کا اجلاس ہوا۔ ڈاکٹر یاسمین نے کورونا مثبت آنے کے باوجود ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

وزیر قانون سمیت کمیٹی کا یاسمین راشد کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اجلاس کے دوران بریفنگ میں کہا گیا کہ پنجاب بھر میں 50 فیصد لوگ ویکسین لگوا چکے ہیں۔ جنوری کے اختتام تک 60 فیصد تک عوام ویکسینیشن لگوا چکے ہوں گے۔ راجہ بشارت نے کہا کہ تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویکسی نیشن کی تعداد میں اضافہ کریں۔ جن اضلاع میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا جائے گا وہاں مجبوراً پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں۔ ویکسی نیشن اور ماسک کے استعمال سے اومیکرون سے عوام محفوظ رہ سکتی ہے۔ شادی ہال، ریسٹورنٹ، شاپنگ مال، آفسز اور بازار سمیت تمام عوامی مقامات پرماسک کی پابندی یقینی بنائی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close