نیا چئیرمین نیب کون ہو گا؟ صدرِ مملکت کو چار نام بھجوا دیئے

اسلام آباد ( پی این آئی ) چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے اپوزیشن لیڈر کی جانب سے چار نام صدر مملکت کو ارسال کر دیے گئے ، پیپلزپارٹی کی جانب سے دو ، مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام نے ایک ایک نام تجویز کیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ اپوزیشن کی جماعتوں نےمجموعی طور پر چیئرمین نیب کیلئے 7 ناموں پر غور کیا گیا ۔پیپلزپارٹی نے جلیل عباس جیلانی اور سلمان بشیر کے نام دیے۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے ناصر کھوسہ جبکہ جمعیت علمائے اسلام نے جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد کا نام دیا۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی منظوری کے بعد 4 نام صدر مملکت کو بھیجے گئے ۔واضح رہے کہ چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے حکومت اور حزب اختلاف کی جانب سے تجویز کردہ نام زیر غور آئیں گے ، حکومت اور اپوزیشن کے مابین ایک نام پر اتفاق کی صورت میں چیئرمین نیب کی تقرری کی منظوری دی جائے گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close