کرونا کیسز میں اضافہ ۔۔حکومت نے لاک ڈائون لگانے کا اعلان کر دیا

کراچی (پی این آئی) “اگر اسپتال بھرے تو لاک ڈاون لگا سکتے ہیں”، اشارہ یہی ہے کہ ایک دو ماہ میں اومی کرون کے ہزاروں کیسز سامنے آئیں گے، وزیر صحت ڈاکٹرعذرا پیچوہو- تفصیلات کے مطابق وزیرِ صحت سندھ عذرا پیچوہو نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا وائرس اور اس کے ویرینٹ اومی کرون کے باعث اگر اسپتال بھرے تو لاک ڈاون کی جانب جا سکتے ہیں۔

یہ بات وزیرِ صحت سندھ عذرا پیچوہو نے حیدر آباد میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کہی۔انہوںنے کہا کہ اومی کرون وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، اشارہ یہی ہے کہ ایک دو ماہ میں اومی کرون کے ہزاروں کیسز سامنے آئیں گے۔ سندھ کی وزیرِ صحت نے کہا کہ فی الحال لاک ڈاون کی طرف نہیں جا رہے، تاہم اسپتال کورونا مریضوں سے بھرے تو لاک ڈاون کی جانب جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس اور اس کے ویرینٹ اومی کرون سے بچنے کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد ضروری ہے۔ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ شاید اسمارٹ لاک ڈاون کی ضرورت پڑے۔سندھ کی وزیرِ صحت نے زور دیتے ہوئے کہا کہ والدین 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو کورونا ویکسین لگوائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں