علی محمد خان نے روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ کا ذمہ دار مسلم لیگ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کو ٹھہرادیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر مملکت علی محمد خان نے روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ کا ذمہ دار مسلم لیگ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کو ٹھہرادیا ۔ وقفہ سوالات کے دور ان روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ پر علی محمد خان نے سینیٹ میں جواب دیتے ہوئے کہاکہپیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کو سلام جنھوں نے کارنامہ انجام دیئے۔ وزیر مملکت نے کہاکہ بے نظیر جب وزیر اعظم بنیں اور جب نواز شریف وزیر اعظم بنے ان ادوار میں 100 فیصد روپیہ کی قدر گری۔

انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت میں 45 فیصد قدر گری اسکی وجوہات بھی یہ لوگ ہیں، ان لوگوں نے اتنا ادھار لیا تو ہم جب اقتدار میں آئے تو سارا بوجھ ہم پر آیا۔ علی محمد خان نے کہاکہ 2018 میں جب نئے الیکشن ہوئے تو فارن رزیرو 9 ارب ڈالر تھا، اس وقت فارن ریزرو 20 ارب ڈالر کو چھو رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے اسٹیٹ بینک سے روپیہ لیکر مارکیٹ میں نہیں ڈالنے، جیسے جیسے معیشت بہتر ہورہی ہے روپیہ کی قدر بھی بہتر ہوجائے گی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی تباہی کس

نے کی کیوں نہ بتائوں؟ پاکستان کا قرضہ اس وقت 41 عشاریہ 5 ارب ڈالر تک ہوگیا ہے۔ وزیر مملکت نے کہاکہ ہم نے ایک ہزار ارب روپیہ اسٹیٹ بینک سے بفر کیش تیار کیا ہے، 16 عشاریہ 5 ارب ڈالر کا گزشتہ قرضہ میں اب تک اضافہ ہوا ہے، اسحاق ڈار نے 4 سال مصنوعی معیشت چلائی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close