پنجاب سے پی ٹی آئی کے 23 ارکان ن لیگ میں جانا چاہتے ہیں، رانا ثنا اللہ کا دعویٰ

لاہور(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں تحریک انصاف کے 23لوگوں کا ن لیگ سے رابطہ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں ن لیگ کے سینئر رہنما رانا ثنا نے کہا حکومتی جماعت کے 23 لوگوں کے نام میرے پاس موجود ہیں جو ٹکٹ کے بدلے ہمارے ساتھ آنا چاہتے ہیں۔ ان لوگوں نے صرف یہ کہا ہے کہ ہمیں اوپر سے فون نہ آئے تو ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ رانا ثنا نے کہا کہ نواز شریف کے بعد

شہباز شریف ہی وزارت عظمیٰ کے امید وار ہیں۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کسی ڈیل کرنے یا کسی ڈیل کاحصہ بننے کوتیار نہیں،کسی ادارے سے کسی ڈیل میں شامل نہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کی تائید کرتا ہوں،شہباز شریف قطعاًکسی ڈیل اور سازش کا حصہ تھے ہیں اور نہ بننے کو تیار ہیں، ان کا اپنا ایک موقف ہے کہ ملک میں اداروں اور سیاسی جماعتوں میں تصادم نہیں ہونا چاہیے، سب کو مل کر آگے بڑھنا چاہیے

، یہ ان کی رائے ہے جو پارٹی کی رائے کے تابع ہے، بعض اوقات ان کی رائے پارٹی کی رائے کے مخالف بھی گئی ہے تو شہباز شریف اس وقت بھی پارٹی کی رائے کے ساتھ رہے ہیں،نواز شریف جب چاہیں واپس آسکتے ہیں انہیں کوئی نہیں روک سکتا،(ن) لیگ کا وزیر اعظم نوازشریف ہی ہے رکاوٹیں دور ہوجائیں گی اورچوتھی بار بھی وزیر اعظم نوازشریف ہی ہوں گے، دو افراد نجی گفتگو کر رہے ہوں تو اسے ریکارڈ او رپبلک کرنا جرم ہے ،مریم نواز کی جانب سے کوئی قابل اعتراض الفاظ استعمال نہیں کئے گئے ،وہ وقت آ گیا ہے لوگ عمران خان کو گریبان سے پکڑ کر وزیراعظم ہائوس سے باہر نکالیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں