سعد رفیق کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں شرکت ، جہاز کبھی اس طرف آ سکتا ہے ،جہاز تو کسی طرف بھی جا سکتا ہے ، جہانگیر ترین کا صحافی کے سوال پر جواب

لاہور(پی این آئی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں جہانگیر خان ترین اور ان کے گروپ کے لوگ توجہ کا مرکز بنے رہے جبکہ جہانگیر ترین نے صحافی کے سوال پر قہقہ لگاتے ہوئے کہا کہ جہاز کسی طرف بھی جا سکتا ہے ۔ جہانگیر ترین او ران کے گروپ کے اراکین نے سینئر لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کی صاحبزادی کیشادی میں شرکت کی ۔ اس موقع پر صحافی کے سوال کے جواب میں جہانگیر ترین نے کہا کہ

خواجہ سعد رفیق میرے بھائی ہیں اور اکٹھے فیملی میں رہ چکے ہیں، خوشی کے اس موقع پر سعد رفیق کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ صحافی نے سوال کیا لوگ آپ کے حوالے سے بڑی قیاس آرائی کرتے ہیں کیا یہ صرف دوستیاں ہی رہیں گی جس پر جہانگیر ترین نے کہا کہ دوستیاں ہمیشہ ایسے ہی چلیں گی۔صحافی نے سوال کیا جہاز کا رخ کبھی اس طرف آئے گا جس پر جہانگیر ترین نے قہقہ لگایا ۔ اس موقع پر ان کے ساتھ موجود ایاز صادق نے کہا کہ ان سے پوچھیں یہ

مسکرا کیوں رہے ہیں۔جہانگیر ترین نے کہا کہ خوشی کے موقع پر آئے ہیں، آگے دیکھیں جو ہونا ہوگا وہی ہوگا۔صحافی نے دوبارہ سوال دوہرایا جہاز کبھی آ سکتا ہے جس پر جہانگیر ترین نے مسکراہتے ہوئے اور ہنستے ہوئے کہا کہ جہاز تو کسی بھی طرف جا سکتا ہے۔ ایاز صادق نے کہا کہ یہ مسکرا رہے ہیں ۔ صحافی نے سوال کیا آپ چاہتے ہیں یہ مسکراہتے رہیں جس پر ایاز صادق نے کہا کہ سوائے عمران خان کے سب ہی مسکراہیں تو اچھا ہے یہ ملک کے لئے بھی اچھا ہے جس پر بھرپو رقہقہ بلند ہوا۔جہانگیر ترین عون عباس ، راجہ ریاض اور دیگر کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شریک ہوئے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close