خبردار، ہوشیار، پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ، 24 گھنٹوں کے دوران شرح ڈھائی فیصد ہو گئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میںکورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ شرح ڈھائی فیصد ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید ایک ہزار 293 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 6 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 239 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 52 فیصد پر آ گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 51 ہزار 145 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 37 لاکھ 6 ہزار 375 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 84 ہزار 985 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 678 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 46 ہزار 676 مریض پورٹ ہوئے ہیں،

جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 77 ہو چکی ہیں۔صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 81 ہزار 614 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 941 ہو گئیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں