باراتیوں کی ویگن ٹرالر سے ٹکرا گئی 7افراد جاں بحق، 17افراد زخمی

اسلام آباد (پی این آئی) خضدار میں باراتیوں کی ویگن اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق جبکہ17 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے خضدار میں وڈھ کے مقام پربارات لیکر جانیوالی ویگن ٹرالر سے ٹکرانے کے نتیجے میں سات افراد زندگی کے ہاتھ دھو بیٹھے۔

نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق حادثے کے فوری بعد لیویز حکام، مقامی انتظامیہ اور امدادی ادارے کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور انہوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی ویگن باراتیوں سے بھری ہوئی تھی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو بھی پوسٹ مارٹم کے لیے نزدیکی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close