اسلام آباد(پی این آئی) سینٹ کوبتایاگیا ہے کہ ساتویں مردم شماری اور گھر شماری 2022 پر ڈیجیٹل مردم شماری کام کا آغاز کردیا ہے، 2017 میں مردم شماری پر کل مالیت 16 عشاریہ 884 ارب روپے اخراجات آئے۔ سینٹ میں وقفہ سوالات کے دور ان وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاکہ 2017 میں مردم شماری پر کل مالیت 16 عشاریہ
884 ارب روپے اخراجات آئے۔ انہوںنے کہاکہ ساتویں مردم شماری اور گھر شماری 2022 پر ڈیجیٹل مردم شماری کام کا آغاز کردیا ہے۔ انہوںنے بتایاکہ ایک پائلٹ مردم شماری 15 مئی 2022 سے 15 جون 2022 کے درمیان ہوگی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مکمل فیلڈ آپریشن کا سلسلہ یکم اگست 2022 تا 31 اگست 2022 تک منعقد کروایا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں