صوبائی حکومت کا خواتین کو گھر گھر جاکر کرونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

کراچی(پی این آئی) سندھ میں غیر ملازمت پیشہ اورگھریلوخواتین میں کورونا ویکسی نیشن انتہائی کم ہونےکا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری صحت قاسم سومرو کے مطابق گھریلوخواتین کی ویکسی نیشن کم ہونے سے اومی کرون تیزی سے پھیل رہاہے جس کے باعث صوبے میں گھریلو خواتین کی ویکسی نیشن کا ہنگامی منصوبہ شروع کررہے ہیں جس میں گھر گھر جاکر گھریلو خواتین کو کورونا کی

ویکسین لگائیں گے۔قاسم سومروکا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں لیڈی ہیلتھ ورکرزکی تربیت جاری ہے اور آئندہ ہفتے سے گھر گھر ویکسی نیشن شروع ہوجائے گی، لیڈی ہیلتھ ورکرزکے ساتھ ساتھ خواتین ویکسی نیٹرزکوبھی ویکسی نیشن کیلئے بھیجیں گے، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور خواتین ویکسی نیٹرز مردوں اور بچوں کو بھی ویکسین لگائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں کورنگی، ملیر اور شرقی کےکچھ علاقوں میں خواتین کی ویکسی نیشن انتہائی کم ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close