اسلام آباد میں غیر ملکی خاتون گرفتار، کہاں گھُس رہی تھی؟ سیکیورٹی ادارے حرکت میں آگئے

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت سے ایک غیر ملکی خاتون کو ڈپلومیٹک انکلیو میں گھستے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق گرفتار خاتون کا تعلق روس سے ہے جو گزشتہ روز روس سے ملتان پہنچی تھی۔ پاکستانی حکام نے اسے پکڑ کر روسی سفارتخانے کے حوالے کیا جس کی انتظامیہ نے اسے اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں ٹھہرایا۔

خاتون موقع پا کر ہوٹل سے نکل آئی اور ڈپلومیٹک انکلیو میں داخل ہوتے ہوئے پکڑی گئی۔ خاتون کا موقف ہے کہ وہ پاکستان کی سیر کرنے آئی ہے تاہم روسی سفارتخانے نے اس کا ویزہ منسوخ کرنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close