اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی چھُٹی؟ حکومت کیلئے پہلا بڑا دھچکا، خبر نے ہلچل مچا دی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ہٹانے کے لیے مسلم لیگ ن سے تعاون کرنے کو تیار ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس بلاول ہاؤس میں ہوا۔اس اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے لائحہ عمل کو حتمی شکل دی گئی۔

اس کے علاوہ حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور فیڈرل کونسل کے اجلاسوں میں مشاورت کے بعد دی گئی تجاویز کو حتمی شکل دینے پر غور کیا گیا۔ اس اجلاس کے حوالے سے میڈیا ذرائع نے کہا کہ چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ہونے والے پاکستان پیپلز پارٹی کور کمیٹی کے اجلاس میں ملک گیر احتجاج کے حوالے سے لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اراکین پی پی اسپیکر اسمبلی اسد قیصر کے رویے سے نالاں ہیں، اور اسپیکر قومی اسملبی اسد قیصر کو ہٹانے کے لیے مسلم لیگ ن سے تعاون کرنے کو بھی تیار ہیں۔ اس حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے اس ضمن میں ہم خیال جماعتوں سے بھی رابطے کیے جائیں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اپوزیشن جماعتوں نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے مشاورت کی تھی۔

اس حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی سے بھی روابط مکمل کر لیے ہیں۔ حکمران جماعت کے15 سے زیادہ اراکین قومی اسمبلی جن میں ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے چار اراکین قومی اسمبلی بھی شامل ہیں۔ ان اراکین اسمبلی اپوزیشن جماعتوں کو مکمل یقین دہانی کروا دی ہے کیونکہ سپیکر قومی اسمبلی کے عدم اعتماد کا ووٹ دینے سے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں ہوتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close