زوردار دھماکہ۔۔ عمارتیں ہل گئیں، شیشے ٹوٹ گئے، بڑے شہر سےانتہائی افسوسناک خبر آگئی

گجرات (پی این آئی) چوہدری ظہور الہٰی سٹیڈیم کی مارکیٹ میں واقع ایک ہوٹل کے کچن میں ہونے والے دھماکے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔ہوٹل کے کچن میں ہونے والا دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریب کی عمارتوں اور دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو عزیز بھٹی ہسپتال منتقل کردیا۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 10 زخمیوں کو ایمرجنسی میں لایا گیا ہے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے ، ابتدائی طور پر یہی لگتا ہے کہ دھماکہ گیس سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے ہوا۔ دھماکے کی نوعیت کا تعین کرنے کیلئے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close