محکمہ آبپاشی نے 7 نہروں کا پانی15 روزکے لیے بند کردیا

لاڑکانہ (آئی این پی)محکمہ آبپاشی نے سکھر سے نکلنے والی 7 نہروں میں آج سے پانی بند کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سکھر بیراج کے دائیں اور بائیں کنارے سے نکلنے والی سات نہروں میں سالانہ صفائی ستھرائی کی غرض سے پندرہ دن کے لیے پانی بند کردیا گیا ہے۔محکمہ آبپاشی کے مطابق ہر سال سالانہ مرمت کے لیے نہروں میں پانی بند کیا جاتا ہے، کیرتھر کینال، دادو کینال، رائس کینال، نارا کینال، روہڑی کینال، خیرپور فیڈر ایسٹ اور ویسٹ کینال 20 جنوری تک بند کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پندرہ دنوں میں نہروں کی صفائی، گیٹوں اور مشینری کی اوور ہالنگ کی جائے گی اور تمام نہروں کے گیٹوں میں موجود ریت اور مٹی کو نکالا جائے گا۔واضح رہے کہ نہروں میں پانی کی بندش کے بعد گیٹوں اور مشینری کی صفائی ستھرائی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close