شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، بارات لے جانے والی ٹریکٹر ٹرالی تالاب میں گرگئی، 4 بچوں سمیت 5افراد جاں بحق‘10 زخمی

لاڑکانہ (آئی این پی)سجاول جونیجو کے قریب بارات لیکر جانے والی ٹریکٹر تیز رفتاری کے باعث تالاب میں گرگئی، جس سے 4 بچوں اور خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں سجاول جونیجو کے نواحی گاؤں احمد جتوئی کے رہائشی مرد و خواتین اور بچے ٹریکٹر پر سواربارات میں شامل ہوکر گاؤں ٹلن جتوئی جارہے تھے کے تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر قابو سے نکل گیا اور الٹ کر مچھلی کے تالاب میں گرگیا۔

حادثے کے نتیجے میں 4 بچے عبدالرحمان، رسول بخش، عبدالقادر اور خاتون زاہدہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ریسکیو ٹیموں، پولیس اور اہل علاقہ نے موقع پر پہنچ کر 10 زخمیوں کو وہاں سے نکالا جنہیں رتوڈیرو اور لاڑکانہ کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔ چار بچوں اور خاتون کی لاش گاؤں پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close