کوئٹہ، گیس لیکج دھماکے سے 2 بچوں، 2 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گیس لیکج کے باعث دھماکے میں دو بچوں، دو خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق کوئٹہ میں سریاب روڈ پر رہائشی علاقے میں گھر میں گیس لیکج سے دھماکا ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں جھلس کر زخمی ہونے والی خواتین اور بچوں کو فوری طور پر بولان میڈیکل کمپلکس ہسپتال کے برن وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس دوران امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور متعلقہ حکام موقع پر پہنچ چکے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close