ایمرجنسی نافذ، گوادر کو آفت زدہ قرار دیدیا گیا، تشویشناک خبر آگئی

گوادر(پی این آئی)حکومت بلوچستان نے بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظرگوادر کو آفت زدہ قرار دے دیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نےگوادر کو آفت زدہ قرار دینےکا اعلان کرتے ہوئےکہا ہےکہ اس کا جلد نوٹی فیکشن جاری کیا جائےگا۔عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہےکہ نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) سے ابھی مدد نہیں مانگی، ضرورت پڑی تو بات کریں گے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر گوادر نے حالیہ بارشوں کے پیش نظر ضلع بھر میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام افسران کی چھٹیاں منسوخ کردیں، بلوچستان حکومت نے بھی صوبے میں تمام سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔ ڈپٹی کمشنر گوادر نےگوادر کے تمام اسپتالوں میں ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہیں ۔گوادر میں موسلادھار بارشوں کے بعد پیدا ہونی والی صورت حال کے پیش نظر سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا، ڈپٹی کمشنرگوادرکا کہنا ہے کہ گوادرکے تمام نجی اور سرکاری سکول 6 جنوری تک بند رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close