مسلم لیگ (ن) کی ڈیل اسٹیبلشمنٹ یا کسی ادارے کیساتھ نہیں بلکہ کس کیساتھ ہوئی؟ سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کا حیران کن اعتراف

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی ڈیل صرف آئین اور عوام کے ساتھ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے وضاحت فرما دی ورنہ میڈیا ہماری بات کواتنا وزن نہیں دے رہا تھا، عوام سے ڈیل کا نتیجہ ہے کہ ضمنی انتخانات میں عوام ن لیگ پر اعتماد کا اظہار کررہے ہیں،شفاف انتخابات تمام مسائل کا حل ہیں 2018کا تجربہ ناکام ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن اور ایم کیوایم کے وفد میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں احسن اقبال اور خالد مقبول صدیقی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ منی بجٹ میں تمام آئٹمز پر ڈیوٹی لگا دی گئی ہے، آئی ٹی سیکٹر ، زرعی بیج پر ڈیوٹی لگا دی گئی ہے، کیا ہم چھ ماہ میں ہم ان کا کوئی متبادل تیار کر لیں گے؟اسی طرح لال مرچ ودیگر چیزیں جن کا عام آدمی سے تعلق ہے، اپوزیشن چاہتی تھی کہ منی بجٹ کو ایوان میں پیش کرنے سے قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے، اپوزیشن اور اتحادی جماعتوں کو اعتماد لینا چاہیے تھا، تاکہ ہم ان چیزوں کو اس بجٹ میں شامل نہ ہونے دیتے جس کے عوام پر منفی اثرات مرتب ہوتے، ایم کیوایم بھی غریب اور مڈل کلاس کی نمائندگی کرتی ہے، ہمیں مل کر ان چیزوں کو منی بجٹ سے نکلوانا چاہیے جن کا عوام پر اثر پڑے، اسٹیٹ بینک کی خودمختاری بھی بجٹ میں شامل ہے،اسٹیٹ بینک ملکی معیشت کو مستحکم رکھنے میں کردار ادا کرتا ہے، ملکی معاشی استحکام کیلئے فسکل اور مانیٹری پالیسی موازنہ ہونا ضروری ہے ، فسکل اور مانیٹری بورڈ کو اسٹیٹ بینک کے قانون میں ختم کرنا معاشی انتشار پیدا ہوگا۔

اس میں جو شرائط شامل کی گئی ہیں، کہ اسٹیٹ بینک کا گورنر ، وزیراعظم سے بھی زیادہ طاقتو ر ہے، وہ پارلیمنٹ کو جوابدہ نہیں ہوگا، وہ صرف بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی بات سنے گا۔اس قانون کے تحت پاکستان کو بینکوں کو ماتحت بنا دیا گیا ہے، اپوزیشن کے خدشات ہیں کہ اسٹیٹ بینک کا بل ہمارے نزدیک ملکی معاشی خودمختاری کو سرنڈر کرنے کا بل ہے۔ ہمیں فخر ہے ہم پاکستان کی مدر پارٹی ہیں، ہم ایم کیوایم کے پاس آئے ہیں ان کے بزرگوں نے بھی قائداعظم کے جھنڈے تلے قربانیاں دی ہیں، ایم کیوایم سے درخواست ہے کہ حکومت پر زور دے کہ پاکستان کی خودمختاری اور مہنگائی کیخلاف شقوں کو نکالا جائے۔ایم کیوایم رہنماء خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیوایم منی بجٹ میں پاکستان کی خودمختاری اور براہ راست مہنگائی سے متعلق ترامیم جمع کروائے گی، پاکستان آج جہاں پر کھڑا ہے ، مختلف حکومتوں نے معاشی بوجھ کو آئندہ حکومتوں پر ڈالا ، کوویڈ کے بعد ضروری ہے کہ حکومت اور اپوزیشن ملکر پاکستان کو بحرانوں سے نکالے، ہم سیاست اور حکومت کا حصہ ہونے سے ہٹ کر پاکستان کے عوام کے حق میں درست فیصلہ کریں گے۔عوام کو یقین دلاتے ہیں ایم کیوایم کو سیاست سے زیادہ عزیز پاکستان ہے۔ہمیں ڈر ہے کہ ایم کیوایم نے حکومت کو نہیں جمہوریت کو بھی سہارا دیا ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close