سابق امریکی خاتون اول میلانیہ ٹرمپ کا سفید ہیٹ نیلامی کیلئے پیش کر دیا گیا، قیمت کیا لگائی گئی؟

واشنگٹن(پی این آئی) سابق امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے اپنا معروف سفید ہیٹ نیلام کرنے کا اعلان کر دیا۔ میل آن لائن کے مطابق میلانیا ٹرمپ نے یہ ہیٹ صدر ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلے غیرملکی سربراہ مملکت کے دورہ امریکہ کے دوران پہنا تھا۔ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون اپنی اہلیہ بریجیٹ کے ہمراہ امریکی دورے پر پہنچے تھے اور صدر ٹرمپ اور میلانیا نے وائٹ ہاؤس پہنچنے کے بعد سب سے پہلے ان کی میزبانی کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق 51سالہ میلانیا ٹرمپ نے صدر ایمانوئیل اور ان کی اہلیہ کے اس سرکاری دورے کے دوران سفید رنگ کے لباس کے ساتھ یہ ہیٹ پہنا تھا۔ ان کی اس لباس میں تصویر بہت وائرل ہوئی تھی اور لوگوں کی طرف سے انہیں بہت سراہا گیا تھا۔ اب وہ اپنا یہ ہیٹ اور اپنے دو پورٹریٹ اڑھائی لاکھ ڈالر میں نیلام کرنے جا رہی ہیں۔ اس نیلامی کے لیے بولی 11جنوری کو لگائی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close