ملک میں دوبارہ لاک ڈائون لگنے کا امکان؟ این سی او سی سربراہ اسد عمر نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (پی این آئی)ملک میں دوبارہ لاک ڈائون لگنے کا امکان؟ این سی او سی سربراہ اسد عمر نے فیصلہ سنا دیا۔۔۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے ملک میں لاک ڈاؤن کے فوری نفاذ کے امکان کو مسترد کردیا۔ اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے کیسز میں بتدریج اضافہ جاری ہے اور حکومت اس پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں لاک ڈاؤن کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ہماری اولین ترجیح ویکسی نیشن میں تیزی لانا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close