حسن ابدال (پی این آئی) بھائی کے کندھے کو جنازہ دیتے چھوٹا بھائی بھی صدمے سے انتقال کر گیا۔تفصیلات کے مطابق حسن ابدال میں ایک نہایت افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر بھائی کے جنازے کو کندھا دیتے ہوئے چھوٹے بھائی کی صدمے سے طبیعت بگڑ گئی۔نوجوان کو اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ایک ہی گھر سے یکے بعد دیگرے دو جنازے اٹھائے گئے۔ مسلم لیگ نون حسن ابدال کے مقامی نوجوان رہنما فہیم آکاش کے بڑے بھائی ظاہر احمد گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے جس کے بعد ان کے جنازے کو کندھا دیتے ہوئے فہیم آکاش کی بھی صدمے سے اچانک طبیعت خراب ہوگئی،
انہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے چیک کرنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کی۔اس صورتحال میں پورے خاندان میں غم کی فضا پیدا ہو گئی جب کہ علاقے کی فضا بھی سوگوار ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں