لاہور (پی این آئی) لاہور کے علاقے موہنی روڈ پر مریم نواز کے خالہ زاد اور ن لیگ کے ایم پی اے بلال یاسین پر حملے کے حوالے سے کیس کا اہم ملزم ساجد سکوں والا سی آئی اے کوتوالی تھانے میں پیش ہوگیا ہے۔ لاہور پولیس کے مطابق سی آئی اے کوتوالی میں پیش ہو نے والے ساجد سکوں والا نے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ اس نے 29 دسمبر کو لائسنس پر 2 پستول لے کر دیے تھے، پولیس ریکارڈچیک کر سکتی ہے۔
کیس کی تفتیش کرنے والے پولیس حکام نے موہنی روڈ اور اطراف سے 50 سی سی ٹی وی ویڈیوز بھی حاصل کرلی ہیں اور کیمروں کے ڈی وی آرز فارنزک آڈٹ کے لیے بھجوا دیئے ہیں جب کہ حملہ آوروں کے فرار کا ڈیجیٹل میپ بھی تیار کیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق حملہ آوروں کو اسلحہ فراہم کرنے والے افضل پٹھان کا بیان بھی قلم بند کر لیا گیا ںہے۔ کیس سے متعلق پولیس ٹیم نے جیو فینسنگ کے بعد 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہےجن سے تفتیش جاری ہے اور مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں