ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں میں پراسرار آگ نے 5 بچیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (پی این آئی) ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں کے ایک گھر میں لگنے والی آگ سے پانچ بچیوں سمیت سات افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ جس سے پورے علاقے میں لوگ دکھ اور صدمے کا شکار ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں میں واقع ایک گھر میں آگ لگنے سے گھر میں موجود 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اس حوالے سے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے ک آتشزدگی سے جاں بحق ہونے والے افراد میں 5 بچیاں بھی شامل ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ گھر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔مقسمی پولیس اس حوالے سے ابھی تک خاموش ہے اور گھر میں آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی، علاقے کے لوگوں کے مطابق شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی ممکنہ وجہ قرار دی گئی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close